القرآن
ایفائے عہد
اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکنا مگر ایسے طریق سے کہ بہت بہتر ہو، یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے اور عہد کو پُورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پُرسِش ہوگی۔ اور جب کوئی چیز ماپ کردینے لگو تو پیمانہ پُورا بھراکرو اور جب تول کردو تو ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو، یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے۔
{سورۂ بنی اسرائیل، آیات:34،35}
الحدیث
وعدۂ وفا
حضرت عُبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے چھ باتوں کی ضمانت دوتو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں:(1) بات کرو تو سچ بولو (2)وعدہ کرو تو وفا کرو (3)امانت رکھو تو ادا کرو (4)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو (5)اپنی آنکھوں کی بدنگاہی سے حفاظت کرو (6) کسی پر ظلم و زیادتی کرنے سے اپنے ہاتھوں کو دور رکھو۔ {رواہ احمد}