تکنیکی وآپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونے والی 13 پروازیں منسوخ

کراچی:تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات کو کراچی سے روانہ ہونے والی 13پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سے لاہور، اسلام آباد، جدہ، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروزیں شامل ہیں۔

تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،اور 502شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 200 تین گھنٹے تاخیر کے بعدتین بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،302بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

کر اچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے731 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851،کراچی سے پشاورجانے والی فلائی جناح کی پروازنائن پی 865،کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840اورکراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644شامل ہیں۔