لاہور:احمد پور شرقیہ، موٹروے ایم 5پرموٹروے پولیس کی کارروائی،مغوی بازیاب،3اغواء کار گرفتارکر لیے۔
موٹروے پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے سلانوالی سے ایک شخص کواغواء کیا تھا، ملزمان سے اغواء میں استعمال گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
خیال رہے گزشتہ دنوں موٹروے پولیس نے نوشہرہ میں ایم ون کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ برآمد اور 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی سے 7لاکھ 41ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی، 4 ملزمان گرفتارکرکے تھانہ مصری بانڈہ پولیس نوشہرہ کے حوالے کردیے گئے۔