PTI Flags

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمیرا ملک نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما سمیرا ملک نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سمیرا ملک کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہوا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ کرنے کی پر زور مذمت کرتی ہوں۔

سمیرا ملک نے مزید کہا ہے کہ میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان بھی کرتی ہوں، واضح رہے سمیرا ملک بزدار حکومت میں اہم عہدے پر رہ چکی ہیں۔