گزشتہ پانچ برسوں میں شرح خواندگی میں محض 3فیصد کا اضافہ ہو سکا، پنجاب میں شرح خواندگی 68فیصد اور بلوچستان میں سب سے کم 49فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق ا سکول سے باہر بچوں کی شرح میں کمی کیساتھ شرح 30فیصد سے کم ہو کر 28فیصد رہ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہو کر شرح 34فیصد سے بڑھ کر 70فیصد تک پہنچ گئی، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17فیصد سے بڑھ کر 57فیصد ہو گیا ہے۔ مکمل حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 68فیصد سے بڑھ کر 73فیصد ہو گئی، گھروں میں موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت 96فیصد تک پہنچ گئی۔
نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح کم ہو کر فی ہزار زندہ پیدائش پر 41 سے کم ہو کر 35ہو گئی، شیر خوار بچوں کی اموات کی شرح 60سے کم ہو کر 47فی ہزار زندہ پیدائشیں ہو گئی۔ ملک میں فی کس 5.6 کلو گرام گندم، 0.89کلو گرام چاول ماہانہ استعمال کیے جاتے ہیں، فی کس 6.12لٹر دودھ، 3.4انڈے، 1.17 کلو گرام آلو، 1.07 کلو گرام چینی استعمال ہوتی ہے۔شہری علاقوں میں فی کس چینی استعمال کرنے کی شرح دیہی علاقوں کی نسبت زیادہ ہے۔

