سوال
مسنون اعتکاف میں بھول کر مسجد سے نکل جانے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
معتکف کا شرعی و طبعی حاجت کے بغیر بھول کرمسجد کے باہر نکلنے سے بھی اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں اس پرایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم ہوتی ہے، خواہ رمضان کے بقیہ دنوں میں سے کسی دن میں مغرب تا مغرب قضا اعتکاف کرلے، یا رمضان کے بعد اگر اعتکاف کی قضا کرے تو سال کے جن پانچ دنوں (عید الفطر کا دن، عید الاضحیٰ کا دن اور اس کے بعد متصل تین دن، یعنی ایامِ تشریق) کے علاوہ کسی بھی دن مغرب تا مغرب دن کے روزے کے ساتھ قضا کرنا ضروری ہے۔ (بشکریہ دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون)