روزے کی حالت میں احتلام ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

سوال

روزے کی حالت میں احتلام ہوجائے تو غسل کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

رمضان المبارک کے مہینے میں دن میں کسی کواحتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اور احتلام کے بعد غسل کا وہی طریقہ ہے جو عام حالات میں ہے، البتہ روزہ کی وجہ سے ناک میں اوپر تک پانی نہیں ڈال سکتا اور نہ غرارہ کرسکتا ہے، صرف کلی کرلے اور ناک میں پانی ڈال لے توغسل صحیح ہوجائے گا، افطاری کے بعد غرارہ کرنے یاناک میں پانی چڑھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دار الافتاء جامعہ بنوری ٹاون کراچی