سوال
کیا اعتکاف کی حالت میں غسل کر سکتے ہیں؟اور ناخن کاٹ سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اعتکاف کے دوران معتکف کے لیے طبعی یا شرعی ضرورت کے علاوہ کے لیے مسجد سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے۔سوال میں مذکورغسل سے مراد اگرمسنون غسل ہے تو یہ غسل نہ طبعی ضرورت میں شامل ہے اور نہ ہی شرعی ضرورت میں، لہذا مسنون اعتکاف میں صرف مسنون غسل کے لیے باہر نکلنا جائز نہیں ہے،اس سے اعتکاف فاسد ہوجاۓ گا۔البتہ احتلام ہوجانے کی صورت میں معتکف پر چوں کہ غسل واجب ہوجاتا ہے اس لیے غسلِ واجب کی صورت میں معتکف کے لیےمسجد کی حدود سے باہر غسل خانے میں غسل کے لیے جانے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوگا۔ نیز اعتکاف کے دوران مسجد میں ناخن کاٹنے کی اجازت ہے، لیکن احتیاط رہے کہ ناخن وغیرہ مسجد کی حدود میں نہ گرنے پائیں ۔ (بشکریہ دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون)