سوال
نوکری کے لیے ٹیسٹ دیتے وقت دوڑنے کے لیے روزہ توڑنا کیسا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں کسی شخص کا ملازمت کے لیے ٹیسٹ دیتے ہوئے روزہ توڑنا شرعاً جائز نہیں ہے ، بلکہ ایسے شخص کوچاہیے کہ اگر روزہ رکھ کر ٹیسٹ دے سکتا ہو تو ٹیسٹ دے دے ورنہ رمضان المبارک کا روزہ برقرار رکھے اور ٹیسٹ کے لیے رمضان کے بعد کے ایام کا انتخاب یا درخواست کرے، ہاں اگر روزہ رکھ کر ٹیسٹ دینے کے بعد اتنی کمزوری ہو گئی کہ جان کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے تو روزہ توڑنے کی اجازت ہو گی اور بعد میں ایک روزہ قضاء کرنا پڑے گا۔
اگر ایسا شخص محض دوڑنے کے لیے رمضان کا روزہ توڑ دیتا ہے تو مذکورہ شخص گناہ گار ہوگا اوراس پر اس روزے کی قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔ دار الافتاء جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی