الٹی ہوجائے تو روزہ برقرار رہے گا؟

سوال

کیا الٹی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

خود بخود  قے  آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے  اگرچہ منہ بھر کر ہو،البتہ اگراپنے اختیارسے قے کرلی اور منہ بھر کر ہو تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔

نیز قے منہ بھرکرہوئی اور ساری قے یا اس میں سے چنے کے مقدار یا اس سے زیادہ کو روزہ یادہوتے ہوئے جان بوجھ کر اندر اُتار دیا تو اس سے بھی روزہ فاسد ہوجائیگا۔ دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن