جماعت اسلامی غربی کے تحت دعوت افطار کا اہتمام

کراچی، جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت میٹروول میں برمکان عمران علی خان دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔

دعوت افطار میں جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق خان، امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد، امیر جماعت اسلامی سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق، سیکرٹری ضلع راشد خان،نائب امیر ضلع سید سلطان روم، ناظم علاقہ محمد یاسر سمیت دیگر ذمے داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں درس قرآن دیتے ہوئے مولانا فضل احد نے کہا کہ ماہ رمضان اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے بہترین موقع ہوتا ہے۔

روزے کی ریاضت کا خاص مقصد اور موضوع یہی ہے کہ اس کے ذریعے انسان کی حیوانیت اور بہیمیت کو اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی اورایمانی وروحانی تقاضوں کی تابعداری وفرماں برداری کا خوگر بنایاجائے اور اللہ کے احکام کے مقابلے میں نفس کی خواہشات اور پیٹ اور شہوتوں کے تقاضوں کو دبانے کی عادت ڈالی جائے۔

سینیٹ،اپوزیشن لیڈرکوقرارداد پیش کرنے سے روکنے پر ہنگامہ

انہوں نے کہا کہ صرف روزہ رکھنے اور تراویح پڑھنے کی حد تک بات ختم نہیں ہوتی بلکہ اس ماہ کا اصل مقصد یہ ہے کہ غفلت کے پردوں کو دل سے دور کیاجائے، اصل مقصد تخلیق کی طرف رجوع کیاجائے۔

گزشتہ 11 ماہ میں جو گناہ ہوئے ان کو معاف کراکر آئندہ11 مہینوں میں اللہ تعالیٰ کی عظمت کے استحضار اور آخرت میں جواب دہی کے احساس کے ساتھ گناہ نہ کرنے کا جذبہ دل میں پیدا کیا جائے۔