اسلام آباد:پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ مقابلے کا انعقاد اسلام آباد میں نومبر میں کیا جائے گا جو 24 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق مقابلے میں 57 ملکوں کے نوجوان شرکت کریں گے جس کیلئے وزارتِ مذہبی امور نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریب تقسیم انعامات میں سیکرٹری جنرل او آئی سی اور امام کعبہ کی آمد متوقع ہے۔