القرآن
بھلائی کا مشورہ
عام لوگوں کی اکثر سرگوشیوں میں خیر نہیں ہوتی، ہاں! بھلائی اس کے مشورے میں ہے جو خیرات کا یا نیک بات کا یا لوگوں میں صلح کرانے کا حکم دے اور جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے ارادے سے یہ کام کرے اسے ہم یقینا بہت بڑا ثواب دیں گے۔
{سورۃ النساء :آیت۱۱۴}
الحدیث
عمل تھوڑا اجرزیادہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بھی کوئی مسلمان اپنی حلال کمائی سے اخلاص کے ساتھ صرف ایک کھجور کا صدقہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی مہربانی سے اسے قبول کرلیتے ہیں، پھر اسے بڑھاتے رہتے ہیں حتیٰ کہ وہ پہاڑ کی طرح یا اس سے بھی بڑھ جاتی ہے،(یعنی اس ایک کھجور کا بہت زیادہ ثواب اس شخص کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہے) (رواہ البخاری)