القران
صبح و شام ذکرکرو
اے اہل ایمان! خدا کا بہت ذکر کیا کرو اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرتے رہو، وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے اور خدا مومنوں پر بے حد مہربان ہے۔
(سورۂ احزاب:آیت۴۱ تا۴۳)
الحدیث
اللہ کا ذکر کثرت سے کرو
حضرت عبداللہ بن بُسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا’’اے اللہ کے رسول! اسلام کے احکام تو بہت ہیں، آپ مجھے ایک ایسی بات کی تلقین فرمائیں جس پر میں استقامت کے ساتھ عمل کرسکوں۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرو ہر وقت تمھاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہے۔‘‘ ( ترمذی)