القرآن
کینے سے پاک رہنے کی دعا
اور وہ جو(مہاجرین)ان کے بعد آئے یوں دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پرودگار! ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں، گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طر ف سے ہمارے دل میں کینہ نہ پیدا ہونے دے، اے پرور دگار! تو بڑا شفقت کرنے والا، بے حد مہربان ہے۔
(سورۃ الحشر:آیت۱۰)
الحدیث
کینے والوں کی مغفرت کی شرط
حضرت ا بو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، پھر ہر ایسے بندے کی مغفرت کردی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو سوائے ان دو شخصوں کے جن کے دلوں میں کینہ ہو، ان کے بارے میں انتظار کرو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کرلیں۔‘‘ یہ جملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار دہرایا۔( مسلم)