القرآن
پاکیزہ کلام
جو شخص عزت حاصل کرنا چاہے تو تمام تر عزت خدا ہی کے لئے ہے، اچھا کلام اسی تک پہنچتا ہے اور اچھا کام اس کو پہنچاتا ہے اور جو لوگ بری بری تدبیریں کررہے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا۔ اور ان لوگوں کا یہ مکر نیست و نابود ہوجائے گا۔
{سورۂ فاطر: آیت۱۰}
الحدیث
دخولِ جنت کا ذریعہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے ایک ایسا عمل بتائیں جس کے ذریعے میں جنت میں داخل ہوجائوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’پانچ اعمال کو لازم پکڑ و۔مسلمانوں کو سلام کرو، اچھی گفتگو کرو، صلہ رحمی کرو، بھوکے کو کھانا کھلائو اور رات کو اٹھ کر ایسے میں کہ نماز پڑھو کہ لوگ سو رہے ہوں۔‘‘
{رواہ احمد}