Orders

پنجاب میں سول جج فاروق احمد نوکری سے برطرف

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کردیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ سول جج فاروق احمد کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔

انکوائری افسر نے تمام شواہد اکھٹا کرکے انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور اور سول جج بہاولپور ملک فاروق کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا جس پر سیشن جج نے سول جج ملک فاروق اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔