9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔نجی نیوزچینل کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔

مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔

مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔