وزیراعظم اوربلاول بھٹو ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ گلے شکووں کے باوجود دونوں نے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے’چیئرمین پیپلز پارٹی نے موقف اختیار کیا کہ بہت سے بلز کا ہمیں قومی اسمبلی میں پیش ہوتے وقت پتہ چلا، ایسے بلز پر اعتماد میں لیکر آگے بڑھا جائے تو دونوں کیلئے آسانی ہوگی۔

جس پر وزیر اعظم نے وزیر قانون کو اس حوالے سے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔ َ حکومتی اور پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں میں ملاقات باقاعدہ پیغام رسانی کے بعد ہوئی، پیپلز پارٹی کو وفاق کی قانون سازی پر گلے تو پنجاب میں بھی اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ جس پر وزیراعظم نے بھاری ذمہ داری رانا ثنا اللہ کو دیدی۔

باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کا پیغام ملا تو وزیراعظم کے شیڈول بارے آگاہ کیا گیا،ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے شدہ امور اور فارمولے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔