الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا خط دیکھا ہی نہیں۔

غلام علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا خط میرے نہیں بلکہ میرے پرنسپل سیکرٹری کے نام پر ہے جو چھٹی پر ہیں، پرنسپل سیکرٹری پیر کو ڈیوٹی پر آئیں گے تو لیٹر کھولیں گے اور پڑھوں گا، لیٹر پڑھ لوں تو اس کا جواب بھی دیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں، صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ ضرور دیں گے، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور اب بھی عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے۔