ستائسویں ترمیم سے متعلق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے باپ پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار کا آئین سے متصادم مطالبہ سامنے آگیا۔ انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ترمیم لائیں کہ غیر مسلم بھی صدر پاکستان اور وزیراعظم بن سکے۔
ایسی ترامیم ہونی چاہیئں کہ سینیٹر وزیراعظم بن سکے ترامیم لائیں کہ بجٹ بھی سینیٹ سے منظور کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو کیوں دیوار سے لگایا جاتا ہے ۔
سینیٹر ہونے کے باوجود مجھے غیر مسلم کہا جاتا ہے جبکہ میں بھی داتا دربار اور سہیون شریف درگاہ پر حاضری لگانے جاتا ہوں۔ اقلیتوں کو جو مسائل پیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔

