کورنگی میں گڑھے سے ابلنے والی آگ آخر کار 17 دن بعد بجھ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد آخر کار بجھ گئی۔

آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آگ بجھ جانے کے باوجود گڑھے سے گیس کا اخراج ابھی بھی جاری ہے۔ حیران کن طور پر گڑھے سے گیس کے اخراج کے ساتھ ساتھ پانی ابھی بھی ابل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی کریک میں گڑھے میں پر اسرار آگ 29 مارچ کو لگی تھی۔ جس کے بعد اس آگ کو بجھانے کے لئے ہر طرح کا حربہ اور طریق کار آزمایا گیا تھا مگر یہ آگ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال غیر واضح ہے۔ علاوہ ازیں گڑھے سے گیس کے اخراج کی کوئی حتمی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی۔ یہ بھی واضح نہیں کہ آیا یہاں گیس کا کوئی بڑا قدرتی ذخیرہ ہے یا نہیں۔