روڈ ٹو مکہ کے تحت90 ہزار پاکستانی سفر حج کریں گے،تمام تیاریاں مکمل

اسلام آباد :چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔

رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔ آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جلد قائم کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گا۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروا سکیں گے۔اس سہولت کی وجہ سے عازمین جدہ یا مدینہ میں امیگریشن کی طویل قطاروں سے بچ سکیں گے۔