کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خط لکھ دیا۔
گورنر نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی ہے۔مئیرکراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔
گورنر سندھ نے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ میئر کراچی کل 100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی سمری میرے پاس لائیں تو میں وفاق سے انہیں یہ رقم دلوا دوں گا۔