Federal Cabinet

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں آئینی ترمیم کے بل پر غور کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی دعوت پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئینی یا قانونی بلز کی کابینہ سے منظوری قانونی ضرورت ہے اس لیے کابینہ کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے فوری بعد مسودہ بل کی صورت میں آج رات سینیٹ اجلاس میں پیش کردیا جائے گا.