ویڈیو: وزیراعظم شہباز شریف نے انڈین خاتون صحافی کو لاجواب کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی لابی میں بھارتی خاتون صحافی کو لاجواب کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب دیا کہ ہم بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔

اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے جنرل مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔