اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس کمیٹی روم نمبر پانچ میں بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئینی بل ہو یا قانونی بل ہو اسکی کابینہ سے منظور ی قانونی ضرورت ہے اس لیے کابینہ کا اجلاس بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری سے فوری بعد بل کی صورت میں ساڑھے بارہ بجے ہونے والے سینیٹ اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔