کیویار نامی کمپنی نے نئے آئی فون 15 کیلئے کسٹمائز کیس تیار کیا ہے جو 18 قیراط سفید سونے سے بنا ہے۔
اس کیس میں 570 ہیرے جڑے ہیں جبکہ برطانوی جیولر گراف کا تیار کردہ اسنوفلیک ہار کا ڈیزائن بھی جوڑا گیا ہے۔
یہ ہار پلیٹینم، سفید سونے اور ہیروں سے بنا ہے، اس ہاتھ سے بنے شاہکار کی قیمت 5 لاکھ 62 ہزار 700 امریکی ڈالر ہے۔
کیویار نے یہ کیس آئی فون 15 کیلئے بنایا ہے جو جلد ہی لانچ ہوگا۔