فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم **انسٹاگرام** نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے وہ اپنی دیکھی گئی پرانی ریلز کو **بغیر محفوظ کیے دوبارہ دیکھ** سکیں گے۔
اکثر صارفین حادثاتی طور پر پیج ریفریش کر دیتے ہیں اور پسندیدہ ریلز محفوظ نہیں کر پاتے، اسی مسئلے کے حل کے طور پر میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم نے یہ فیچر متعارف کرایا ہے۔
انسٹاگرام کے سربراہ **ایڈم موسیری** کے مطابق، اب صارفین اپنے پروفائل میں جا کر **Settings → Your Activity → Watch History** کے ذریعے وہ تمام ریلز دیکھ سکیں گے جو انہوں نے پہلے دیکھی ہوں گی۔

