PTA

شہری اب کیو آر کوڈ سے بغیر اضافی چارجز فیس ادا کر سکتے ہیں، نادرا

نادرا نے شہریوں کےلئے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا، اب شہری راست کیو آرکوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونےوالی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے، شہری اپنے بینک اکانٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آرکوڈ سکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔