القرآن
اعراض کرنے والے
وہ کہتے ہیں ہم اللہ اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں، پھر ان میں سے ایک جماعت اعراض کرتی ہے، ایسے لوگ حقیقی مومن نہیں، جب انھیں اللہ اور رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ ان کے درمیان فیصلہ کریں تو ان میں سے ایک جماعت اعراض کرتی ہے۔ (سورۃ النور:آیت۴۷،۴۸)
الحدیث
دعا سے اعراض
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ دعا تو بس عبادت ہی ہے، پھر آپ نے یہ آیت کریمہ پڑھی(جس کا مفہوم ہے)تمھارا رب کہتا ہے’’ مجھ سے مانگو میں تمھاری دعا قبول کروں گا، وہ لوگ جو میری عبادت (دعا) سے تکبر اور اعراض کرتے ہیں، وہ ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے۔‘‘ (ترمذی)