فیض حمیدسے فیض یاب افراد کے لیے اچھی خبرنہیں،سابق پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد:سینئرسیاست دان محمود مولوی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے۔

ٍٍٍ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کے لیے اچھی خبرنہیں،فیض حمید کی وجہ سے اداروں اوربہت سے لوگوں کونقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید سے بھرپورفائدے اٹھائے، سب جماعتیں ایک ٹیبل پربیٹھیں، ملکی ترقی کے لیے سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا ان سب کا احتساب ہوگا،عوام جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔ اب سب کا احتساب ہو گا، فوج نے اپنے انتہائی طاقتور شخص کا احتساب کیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات ہوتے ہمیشہ سنا،آج ہوتے بھی دیکھ لیا، اب ہم نے پاکستان کو نازک موڑ سے نکالنا ہے، ہمیں آپس کے اختلافات کو یک سائیڈ پرکرکے ملکی مفاد کو سوچنا ہوگا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کوبیٹھنا ہوگا، پی ٹی آئی کی جیل سے باہر نااہل قیادت ہے، پی ٹی آئی کا ورکررل گیا ، پی ٹی آئی مزاحمت کے بجائے مفاہمت کی بات کرے۔