سید عاصم منیرفیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف

لندن ؛صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں بڑے مارجن سے فتح مسلم لیگ ن کی حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، سید عاصم منیرفیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے، انہوں نے بھارت کو شکست دی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن میں ورکرز سے ملاقات کی اور وہیں نماز عید بھی ادا کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے ، شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کر دیا ہے، شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی جنگی بہترین حکمت عملی نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح دلوائی۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ سید عاصم منیرفیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے، انہوں نے بھارت کو شکست دی، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں، سمبڑیال الیکشن میں بڑے مارجن سے فتح مسلم لیگ ن کی حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔