جنگی ناکامی کے بعد بھارت کو خلائی محاذ پر بھی رسوائی کا سامنا

نئی دہلی : جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت کو خلائی محاذ پر بھی ناکامی سامنا ہے ۔ بھارت کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام ہوگیا۔
بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے ایکس پر بتایا سیٹلائٹ بھیجنے کی 101 ویں کوشش کی گئی ، دوسرے مرحلے تک صورتحال نارمل تھی لیکن تیسرے مرحلے میں آبزروہشن کی وجہ سے مشن پورا نہیں ہو سکا۔ راکٹ مدارتک پہنچا ، نہ ہی سیٹلائٹ کی تنصیب ممکن ہوسکی۔ جو چند منٹوں میں ناکام ہو گیا۔
بھارتی اسپیس ایجنسی “اسرو” کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کا اعتراف کرلیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب بھارتی راکٹ ناکامی سے دوچار ہوئے ہوں، اس سے پہلے کئی باربھارت کو ہمزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے منہ توڑجواب کے بعد مودی سرکار نے جنگی جنون کو برقراررکھتے ہوئے اسلحے کا ڈھیر لگانا شروع کردیا۔ مودی حکومت نے ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دے دی۔ 40 ہزار کروڑ روپے کا دفاعی سازوسامان خریدا جاسکے گا۔بھارتی دفاعی حکام کے مطابق اختیارات کی منظوری ڈیفنس اکیوزیشن کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ براہموس اور اسکیلپ کروز میزائل خریدے جائیں گے۔