پہلگام ڈرامے کا پردہ چاک کرنے پر آسام سے مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

آسام:پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے) امین الاسلام کو آسام پولیس نے گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ امین الاسلام کے بیان کے مطابق ”پہلگام حملہ بھارتی حکومت کی سازش ہے” امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ آسام ہیمنت بسوا سرما نے امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔وزیر اعلیٰ آسام ہیمنت بسوا سرما نے مزید کہاہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں بالواسطہ طور پر پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔