نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حکومت سے علیحدگی کی پھر دھمکی

کراچی:نہروں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔

سندھ کے وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ریڈ لائن ہے، یہ پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت چھوڑ سکتے ہیں، نہروں کا منصوبہ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈمپر حادثے پر آوازیں سب اٹھاتے ہیں، کسی جماعت نے یہ نہیں کہا کہ ظلم ہورہا ہے، مختلف کمیونیٹیز کے لوگوں کی جانیں گئی ہیں، احتجاج ہونا چاہیے۔

حکومت تجاویز بھی ماننے کے لیے تیار ہے، ایم کیو ایم کے دوست لسانیت کو ہوا نہ دیں، اب وہ زمانے گئے جب لسانیت کی بات ہوتی تھی۔