پنجاب میں ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

لاہور:پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب بھر میں پانی کا چھڑکا ؤکرنے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے کا پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی ہوگی۔سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا۔پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر پانی کا بچائو ناگزیر ہے۔