پشاور:آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم جیز خرید رہے ہیں۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد آتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو جاتے ہیں۔
جنوبی اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، کمزور عمارتوں کی مرمت کروا رہے ہیں، ڈی آئی خان اور بنوں ریجن میں نئے تھانے اور پولیس لائنز بنا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جہاں امن و امان کا زیادہ مسئلہ ہے، وہاں بلٹ پروف گاڑیاں اور اسلحہ دے رہے ہیں، جنوبی اضلاع میں پولیس کی اسپیشل ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔
مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق پولیس کو کافی لیڈ ملی ہے، مذہبی رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کی ہے، اگر ضرورت ہو گی تو آئندہ بھی دیں گے۔