بھارت میں عید سے قبل مسجد میں دھماکا،مسلمانوں میں خوف وہراس

نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ضلع بیڈ میں مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق، دھماکا جلیٹن سٹک کے ذریعے کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔

گاؤں کے سرپنچ نے صبح 4 بجے واقعے کی اطلاع تالواڈا پولیس کو دی جس کے بعد بیڈ کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی اور مزید تفتیش جاری ہے۔عید سے ایک دن قبل دھماکے سے مسلمانوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔