جامعات کے ڈگری پروگراموں میں ”فہم القرآن”کورسز لازمی قرار

کراچی:ہائرایجوکیشن کمیشن کاانڈر گریجویٹ اور گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں ”فہم قرآن” کے کورسز کی شمولیت کا فیصلہ،تعلیمی اداروں کے سربراہان کوخط لکھ دیا گیا۔چانسلرالغزالی یونیورسٹی و رئیس جامعة الرشیدکراچی مفتی عبدالرحیم نے فیصلے کوملکی تاریخ کا اہم اقدام قرار دیدیا۔

چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک ہدایت کا حتمی ذریعہ ہے جو حکمت، اخلاقی اصول اور متوازن زندگی گزارنے کا فریم ورک پیش کرتا ہے۔اس کی تعلیمات کو سمجھنا اور لاگو کرنا انسانوں کو اخلاقی ہدایت، فکری گہرائی اور روحانی افزودگی سے آراستہ کرتا ہے۔

اخلاقی، فکری اور روحانی ترقی کی تشکیل میں قرآنی تعلیم کے اہم کردار کے اعتراف میں اور 20 مارچ 2025ء کو وائس چانسلرز کے ساتھ ایک ورچوئل مشاورتی میٹنگ اور بعد ازاں اسلامک اسٹڈیز کے بارے میں قومی نصابی جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اس کے مشاورتی اجلاس میں 24 مارچ، 27 رمضان کو(یعنی جس دن 1400 سال پہلے قرآن پاک کا نزول تقریباً ہوا تھا) منعقدہ اجلاس میں تمام ملحقہ تعلیمی اداروں کو دو کورسز نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

یعنی ”فہم قرآنـ1” اور ”فہمـII/یہ دونوں کورس ایک ایک کریڈٹ آور کے ہونگے انڈرگریجویٹ (NQF لیول 5ـ6) اور گریجویٹ (NQF لیول 7ـ8) ڈگری پروگرام میں صرف مسلم طلباء کے لیے ہونگے۔ اس سلسلے میں ماڈل کورسز ڈیزائن کیے گئے ہیں اور حوالہ کے لیے اس کے ساتھ منسلک ہیں۔

02. انڈر گریجویٹ سطح پران کورسز کو عمومی تعلیم کے جزو کا حصہ سمجھا جائے گا، جس سے عمومی تعلیم کے کریڈٹ آورز (تعلیمی گھنٹوں) کو 32 سے بڑھا کر 34 کر دیا جائے گا، اس طرح ڈگری کی تکمیل کی کم از کم ضرورت کو 122 سے بڑھا کر 124 کریڈٹ گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ ڈگری مکمل کرنے کی ضرورت کو 146 سے بڑھا کر 148 کریڈٹ گھنٹے کر دیا جائے گا۔

NQF لیول 7 کی اہلیت کے لیے کم از کم ڈگری مکمل کرنے کی ضرورت 30 سے بڑھ کر 32 کریڈٹ گھنٹے ہو جائے گی، جب کہ NQF لیول 8 کی اہلیت کے لیے کورس ورک کی ضرورت 18 سے بڑھ کر 20 کریڈٹ گھنٹے ہو جائے گی۔

3، HEC کی جاری کردہ رہنمائی کو دیکھتے ہوئے اور اس کو ترجیح دیتے ہوئے پیشگی خط نمبر۔03. HEC/CURR/SRـ533/2023/4520 مورخہ 27 مارچ کو قرآن پاک پر مشتمل ایک کورس کی لازمی شمولیت کے حوالے سے تمام یونیورسٹیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نصاب میں ان کورسز کی بروقت شمولیت کو یقینی بنائیں اور ضروری انتظامات کریں۔

ایچ ای سی اس سلسلے میں رہنمائی اور تعاون کے لیے دستیاب ہے اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے ذریعے ایچ ای سی اس کوشش میں یونیورسٹیوں کی مدد کے لیے عربی/اسلامک اسٹڈیز میں فیکلٹی کے لیے تربیتی پروگرام بھی پیش کرے گا۔

چیئرمین ایچ ای سی کی جانب سے قرآن فہمی کے فیصلے پرچانسلرالغزالی یونیورسٹی و رئیس جامعة الرشیدکراچی مفتی عبدالرحیم نے اپنے بیان میں اسے احسن اقدام اور وقت کی ضرورت قرار دیا ہے،مفتی عبدالرحیم نے اپنے بیان میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمدکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے نوجوان نسل قرآن پاک کے نزدیک ہوگی اور یہ ان کی زندگی کیلئے بھرپور راہ ہدایت بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے فیصلے پر الغزالی یونیورسٹی بھرپور عمل کرے گی ۔