پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کو فٹنس سے متعلق ایک نہایت دلچسپ اور حقیقت پر مبنی مشورہ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں متعدد ریکارڈز قائم کیے ہیں، انہوں نے ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بڑھتی ہوئی تنقید کے تناظر میں نوجوانوں کو سادہ مگر مؤثر مشورہ دیا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھانا کم کرو، 36 نان کھانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس کا اصل راز اعتدال میں کھانے اور خود پر کنٹرول رکھنے میں ہے، یہی اصول وہ خود بھی برسوں سے اپناتے چلے آ رہے ہیں۔
عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطینی بچوں کے حق میں آواز بلند کردی
سوشل میڈیا پر ان کا یہ بیان نہایت پسند کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ وسیم بھائی کا پنجابی انداز زبردست ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ آج کل کے کھلاڑیوں میں واقعی فٹنس کا فقدان ہے۔