پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار،اپوزیشن و حکومتی ارکان کی ہاتھا پائی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ رسید کر دیا۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی اجلاس واک آٹ کر دیا، اپوزیشن پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کرتی رہی۔ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا کے باعث اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار کے مابین اچانک ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے کو آواز کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔ صوبائی وزیر زیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے، قائم مقام اسپیکر نے حسان ریاض اور زیشان رفیق کو بار بار منع کیا، ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کر دیئے۔

اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی ایک دوسرے پر چڑھائی تھپڑوں کی بارش کر دی، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قا ئم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی گفتگو کے دوران اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اپنی سیٹ سے اٹھ کر حکومتی رکن کی جانب بڑھے۔ اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پر حملہ کرتے ہوئے منہ پر تھپڑ مارا، وزیر قانون صہیب بھرتھ ، عاشق کرمانی، معین قریشی بیچ بچائو کروانے کی کوشش کرتے رہے۔

سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر ارکان نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن ایوان میں افراتفری برقرار رہی۔ قائم قام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے معاملہ کو حل کروانے کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اپنے چیمبر میں بلایا۔