پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے پُرعزم ہے،عسکری قیادت

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکبا د دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن لمحہ ہے، 23 مارچ ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی۔ یہ دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارا وطن اسلامی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اللہ کی نصرت سے پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں، مسلح افواج مادرِ وطن کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔