وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کر نے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ساڑھے 4لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے وزارت مذہبی امورنے کم درخواستوں کے خدشے پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی آج پیرسے شروع کی جائیگی، رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4سے 9اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی 11سے 16اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں پہلے آیے پہلے پایے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ 38سے 42روزہ حج کے لیے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ 20سے 25روزہ مختصر حج کی پہلی قسط کے طور پر ساڑھے 5لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔
سرکاری حج سکیم کا کوٹہ ایک لاکھ 19ہزار ہے۔اگر 9 اگست تک مقررہ کوٹہ مکمل ہو گیا تو درخواستوں کی وصولی بند کردی جا ئے گی تاہم درخواستیں کم آ نے کی صورت میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے11سے 16اگست تک در خواستیں وصول کی جا ئیں گی۔حج کا بنیادی پیکیج بشمول قربانی 11لاکھ 50ہزار روپے سے 12لاکھ 50ہزار روپے تک رہنے کا امکان ہے۔
حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر کو وصول کی جائے گی۔پاسپورٹ 26نومبر2026ء تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔ڈبل بیڈ دو افراد کی فیملی کیلئے ا ختیاری سہولت کے تحت دستیاب ہوگا جس کے 2 لاکھ روپے فی فرد اضافی لئے جائیں گے۔ٹرپل بیڈ کی صورت میں 67ہزار رو پے فی فرد اضا فی وصول کیے جائیں گے۔