دانتوں کی فلنگ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال

کیا روزے میں دانت بھرنا (فلنگ) جائز ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں دانت بھرنا جائز ہے، لیکن دانت بھرنے کے وقت کوئی بھی ذرہ حلق سے نیچے نہ اترے،اگر دانت بھرنے کے وقت کوئی بھی چیز حلق کے اندر   چلی جائے،تو روزہ ٹوٹ جائے گا،لہذا سخت مجبوری کے بغیرروزے کی حالت میں دانت بھرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

دار الافتا جامعہ بنوری ٹاون