Alquran o Hadith

القرآن

القرآن

حیا،عورت کی فطرت ہے
اُن میںسے ایک عورت جو شرماتی اورلجاتی چلی آئی تھی،موسیٰ کے پاس آئی اورکہنے لگی کہ تم کو میرے والد بلاتے ہیںکہ تم نے جو ہمارے لیے پانی پلایا تھا اس کی تم کو اُجرت دیں،جب وہ اُن کے پاس آئے اور ان سے (اپنا)ماجرا بیان کیا تو انہوں نے کہاکہ کچھ خوف نہ کرو تم ظالم لوگوں سے بچ آئے ہو۔ایک لڑکی بولی کہ ابّا ان کو خادم رکھ لیجئے کیونکہ بہتر خادم جو آپ رکھیں وہ ہے جو توانا اورامانتدارہو۔ {سورۃالقصص،آیات:35،36}

الحدیث

حیا،اسلام کی بنیادی خوبی
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ہر دین ومذہب کا ایک اہم عنصر اوربنیادی خوبی وعادت ہوتی ہے،چنانچہ دینِ اسلام کی بنیادی خصلت وخوبی شرم وحیا ہے۔‘‘
{رواہ ابن ماجہ}