القرآن
اللہ کی رضا مندی پر سنگِ بنیاد
بھلاجس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی، وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیادگرجانے والی کھائی کے کنارے پر رکھی کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
{سورۃ التوبہ،آیت:109}
الحدیث
اللہ کی رضا اورعدم رضا والے کام
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ ان تین کاموں سے راضی اور خوش ہوتے ہیںکہ تم لوگ صرف اسی کی عبادت کرو، اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ، اللہ کی آسمانی رسّی قرآن کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ مت کرو جبکہ اس کی ناراضی اور ناخوشی والے تین امور یہ ہیں: فضول بحث ومباحثے، بے فائدہ سوال وجواب، مال جیسی قیمتی شے کا بے سوچے سمجھے اڑانا۔ {صحیح مسلم }