جیکب آباد میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی پولیو ورکر خاتون کو اسکے شوہر نے گھر سے نکال دیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ خاتون کو شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر گھر سے نکالا۔ تاہم خاتون نے اپنے سسرال اور شوہر سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
ڈی آئی جی سکھر کے مطابق خاتون کو شوہر اور سسرال سے تحفظ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تصدیق کی۔