سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 4 لاکھ روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ روپے کی سطح عبور کرگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 5058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔