حماس نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی غزہ میں ممکنہ تعیناتی کو سختی سے مسترد کردیا

فلسطین میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی تعیناتی قبول نہیں کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما حسام بدران نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی غزہ میں ممکنہ تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹونی بلیئر پہلے عالمی عدالت انصاف میں عراق جنگ کے حوالے سے اپنے جنگی جرائم کی صفائی دیں۔
حسام بدران نے کہا کہ ٹونی بلیئر فلسطینی تناظر میں ایک ناپسندیدہ شخصیت ہیں۔
حماس لیڈر نے ٹونی بلیئر کو شیطان کے بھائی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس فلسطین کے حق میں کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔